News

پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا، سکھر اور لاڑکانہ میں شدید بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیپکو کے 70 سے زائد فیڈر ٹرپ، سندھ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

کمالیہ، پاک پتن، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، ملک کے مختلف حصے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور نے جون کے آخر سے معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ 

فیصل آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، وادی نیلم میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد، کوٹلی اور اٹھ مقام میں بھی بارش ہوئی۔ 

مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button