News

کور کمانڈر بلوچستان کا گوردوارے کا دورہ

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد نے کوئٹہ میں سکھ گوردوارے کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر سکھ برادری نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کو روایتی چادر پیش کی۔

کور کمانڈر بلوچستان کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مختلف مذاہب کی شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کےمذہبی عقائد کا احترام کرنا اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔

آخر میں نوجوانوں نے روایتی جنگی فن کا مظاہرہ بھی پیش کیا جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button