News

اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سوات کو غیر شرعی قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلامی نظریاتی کونسل نے  سانحہ سوات میں مقامی سیاح کو توہین قرآن کے الزام میں تشدد کر کے جلانے کے عمل کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں۔

راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات، سرگودھا، جڑانوالہ اور سیالکوٹ کا عمل کسی طرح شرعی نہیں۔

واضح رہے کہ 20 جون کو سوات کے علاقے مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button