News
اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر
پنجاب اسمبلی نے مالی سال 2024-25 کے فنانس بل کی منظوری دے دی، بل کی منظوری سے قبل اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک پیج پر آگئے۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کے نمائندے ہیں، سرکاری ملازم نہیں، اسپیکر تنخواہوں، الاؤنس کیلئے حکومت سے بجٹ لیں۔
اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے بجلی کے 200 یونٹ سے اوپر کے ٹیرف میں ہوشربا اضافے کی مذمت کی جبکہ دیگر ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل بیان کیے۔
ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔