News
ہیٹ اسٹروک کے مزید212 کیسز رپورٹ، 7 اموات
کراچی میں آج ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے 7 افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک سے لوگ متاثر ہوئے، جہاں ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ضلع شرقی میں ہیٹ اسٹروک کے 6، کورنگی میں 18 اور ملیر میں 14، ضلع جنوبی میں 40 اور ضلع غربی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت 205 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔