News

طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی، اطلاق کراچی کی حدود میں ہر جگہ ہوگا۔

کمشنر نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پے، پابندی 27 جولائی تک رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ ایس ایچ او کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button