News

ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی ملنے کے معاملے پر پیش رفت

ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی ملنے کے معاملے پر پیش رفت

صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملنے کے معاملے پر پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اونٹنی 30 گھنٹے پہلے بیماری کی وجہ سے مر چکی تھی، اونٹنی کی ٹانگیں مردہ حالت میں کافی دیر بعد کاٹی گئیں۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جسم پر کسی قسم کا زخم یا چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا۔

اس سے قبل اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کا کہنا تھا کہ اونٹنی کچھ عرصہ سے بیمار تھی کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا ہے، ابھی معلوم نہیں ہے کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں ہیں۔

اونٹنی کے مالک کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتے ابھی معلومات کر رہے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button