News

شادی کی تقریب میں دھماکا، 19 افراد زخمی

ضلع کرم: شادی کی تقریب میں دھماکا، 19 افراد زخمی

ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکا ہوا، دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ پہنچا دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کی جیب میں رکھے ہینڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button