News

پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے: عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی---فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ‏امریکی انتخابات کے لیے امیدوار ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لیے بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت سے ہدایات ملنے پر پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ بلاشبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button