News

کراچی، لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام پر پولیس کی شیلنگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا۔ 

نشتر روڈ پر لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام نے ٹائر جلائے اور سڑک بند کر دی۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مشتعل افراد نے پتھر مارے جس سے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا جس کے بعد روڈ کو کھلوا دیا گیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے باوجود رات میں بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

پولیس کی کارروائی کے دوران گھروں میں بھی آنسو گیس کے شیل گرنے سے بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button