News
نارتھ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کی خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے سرسید ٹاؤن الیون سی سے گرفتار کرلیا۔
ملزم نے گذشتہ دنوں خاتون کا ہاتھ کھینچا جس سے وہ زمین پر گر گئی تھی۔ ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق ملزم شادی شدہ ہے اور اس نے تفتیش میں بتایا ہے کہ اس نے خواتیں کو متعدد بار ہراساں کیا ہے۔