News

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25 واں یوم شہادت

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25 واں یوم شہادت

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شہید حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج حوالدار لالک جان شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، 25 برس قبل حوالدار لالک جان نے بے مثال جرات و بہادری سے جنگ کارگل میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جوانمردی سپاہیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کےلیے جان کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے۔

قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button