News

سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان میں سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کی امداد کے لیے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

حکومتِ بلوچستان کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سمندری ایمبولینس میں پٹرولنگ اور گرین بوٹس شامل ہیں۔

اس حوالے سے محکمۂ ماہی گیری بلوچستان نے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق محکمۂ ماہی گیری کی ڈیجیٹلائزیشن پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 6 لاکھ افراد ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ 82 ہزار 583 رجسٹرڈ ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button