News

درخواستِ ضمانت پر سماعت، زرتاج گل پیش، عمر ایوب نہیں آئے

زرتاج گل اور عمر ایوب—فائل فوٹوز
زرتاج گل اور عمر ایوب—فائل فوٹوز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، زرتاج گل پیش ہو گئیں۔

عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی حاضری سے استثناء کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، اس لیے وہ آج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button