سی ایم سیکرٹریٹ KPK کے اخراجات میں دوگنا اضافہ متوقع
رواں سال سی ایم سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے اخراجات میں دوگنا اضافہ متوقع ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال سی ایم سیکرٹریٹ کے اخراجات 70 کروڑ 85 لاکھ روپے تھے۔
رواں سال سی ایم سیکرٹریٹ کا بجٹ تخمینہ ایک ارب 30 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات میں ایک سال میں 59 کروڑ 65 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے فنڈ پر موقف دیا ہے کہ گورنر سیکرٹریٹ کے اخراجات میں ایک سال میں 9 کروڑ 19 لاکھ 16 ہزارکا اضافہ ہوگا۔
ان کے مطابق وزیراعلی سیکریٹریٹ کے سیلری اخراجات میں گزشتہ سال 411 ملین روپے سے 449 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سے سیلری فنڈ میں مزید اضافہ ہوگا۔