News
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض الیکشن کمیشن میں داخل
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض الیکشن کمیشن میں داخل کر دیا گیا۔
چیئرمین ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے۔
محمد امجد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت چار 5 سال سے موجود ہے ہمارا ووٹ بینک ہے، اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہو گا۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔