News

کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

کیپٹن محمد اسامہ نے شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ - فوٹو: سوشل میڈیا
کیپٹن محمد اسامہ نے شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ – فوٹو: سوشل میڈیا

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران نے بھی شرکت کی جبکہ فوجی جوانوں اور شہید کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کیپٹن محمد اسامہ نے شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پُرعزم ہے۔ یہ قربانیاں ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button