News

جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عشرت العباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

منڈی بہاءالدین میں تقریب سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے۔

عشرت العباد نے مزید کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button