سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیز کیا جائے گا، احسن اقبال
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سی پیک کےجاری اور فیز ٹو کے آئندہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیز کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری میں سہولیات فراہم کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آج رات دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال پاکستان کے لیے زرعی اسکالر شپس، آئی ٹی ٹریننگ پر بات کریں گے، وہ ریلوے ایم ایل ون اور قراقرم ہائی وے فیز ٹو پر بھی بات کریں گے۔
اعلامیہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق احسن اقبال کی دورہ چین میں اعلیٰ چینی قیادت اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی،جن میں سی پیک فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔