News

آذربائیجان کے صدر آج 2 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آذربائیجان کے صدر آج 2 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ آذربائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم نے اپنے دورہ باکو میں دی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ صدر آذربائیجان صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ میں 4 اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی قابض افواج نے عالمی قوانین کی توہین اور عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے 93 واں یوم شہداء کشمیر منایا جارہا ہے، اس روز 22 کشمیریوں کو ڈوگرا افواج نے شہید کیا، ڈوگرا افواج کی طرز پر بھارتی قابض افواج نے ہزاروں کشمیریوں کو گزشتہ دہائیوں میں شہید کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اہنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی پُرامن اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور اسٹونیا کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button