News

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طاہری مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔

طاہری مسجد میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے  مفضل سیف الدین سے مخاطب ہو کر کہا کہ محرم الحرام میں آپ کی شہر کراچی میں آمد سندھ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ آئندہ سال بھی یہاں آئیں، آپ کے آنے سے ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے، ہم دنیا بھر سے آنے والے بوہرہ برادری کے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کو خدمت کا موقع دینے پر سیدنا مفضل سیف الدین کا مشکور ہوں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے۔

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی مجلس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔

گورنر سندھ نے سیدنا مفضل سیف الدین کو ہر سال محرم الحرام میں پاکستان آمد کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کی دعاؤں سے مستفید ہوتے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button