News

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب، ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پر غور ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا، اجلاس میں ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس رٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو نامزد کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کے لیے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button