News
پنجاب میں کہیں 9، 10 محرم کو موبائل سروس مکمل معطل نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس مکمل معطل نہیں کی جائے گی۔
موبائل فون سروس جلوس اور مجالس والے علاقوں میں معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
علاوہ ازیں محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی جانب سے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا گیا۔