News

چشمہ لنک کنال میں ڈوبے دوسرے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چشمہ لنک کنال جہلم خوشاب میں ڈوب جانے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 4 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 6 نوجوانوں کی تلاش آج صبح پھر سے شروع کی گئی تھی۔

گزشتہ روز چشمہ جہلم لنک کنال حافظ والا پل شیر گل نہر کے مقام پر نہانے کے لیے جانے والے 10 نوجوانوں کی کشتی الٹ گئی تھی۔

کشتی اُلٹ جانے سے 10 نوجوان ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 کو بچا لیا گیا تھا، لاپتہ ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکو ذرائع کے مطابق 6 لاپتہ نوجوانوں کی تلاش رات گئے تک جاری رہی تھی جس کے بعد آج صبح اجالا ہونے پر ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

ڈوب جانے والے نوجوانوں کے ورثا رات بھر اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے موقع پر موجود تھے۔

تمام نوجوانوں کا تعلق گاؤں پیلو وینس سے ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button