News
فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سپرہائی وے، فقیرا گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔