News

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود، جسٹس (ر) مظہر عالم سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود، جسٹس (ر) مظہر عالم سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کردیے گئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی تقرری ایک سال کےلیے ہوگی۔

صدر مملکت نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت 19 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button