News

جماعت اسلامی کےالیکٹرک بیچنے سے متعلق متحدہ پر الزام کا ثبوت دے، مصطفیٰ کمال

آئی پی پیز کے معاملے پر ان کی جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، مصطفیٰ کمال - فوٹو: فائل
 آئی پی پیز کے معاملے پر ان کی جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، مصطفیٰ کمال – فوٹو: فائل

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان مصطفیٰ کمال نے جماعت اسلامی سے متحدہ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے جماعت اسلامی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کےالیکٹرک بیچنے کے حوالے سے متحدہ پر لگائے گئے اپنے الزام کے ثبوت پیش کریں۔

علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان کی جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، آئی پی پیز کے معاملے پر سب کو ساتھ بٹھا کر مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button