News

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس ہوا
وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس ہوا

وزیراعظم شہباز شریف جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تعمیر کےلیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو ٹرسٹی سطح کا جدید اسپتال بنایا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے ماسٹر پلان اور منصوبے کی تعمیر پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو ٹرسٹ بنایا جائے گا جو اسپتال کے انتظامی امور کو دیکھے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے ماسٹر پلان کی تیاری، تکنیکی معاونت اور طبی آلات کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں بین الاقوامی معیار کا پی کے ایل آئی اسپتال بنایا، جس پر خوب سیاست کرکے اسے تباہ کرنے کی مذموم سازش کی گئی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button