دو دن کے وقفہ کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیشنگوئی
محکمہ موسمیات نے ایک دو دن کے وقفہ کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیشنگوئی کردی، ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا، بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔
دوسری جانب ملک بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو بدحال کردیا، آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48، سبی، جیکب آباد، بھکر میں 47، حافظ آباد، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، دادو اور گوجرانوالہ میں 46، سرگودھا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 45، فیصل آباد اور بنوں میں 44، لاہور اور ملتان میں 43، پشاور میں 41، راولپنڈی اور حیدر آباد میں 40، کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی کے باعث تھر پارکر میں 10 سے زائد مور ہلاک ہو گئے۔