News
بارش میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں
جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں بارش کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں اور 10 زخمی ہو گئے۔
شہر میں بارش کا پانی سڑکوں، گلیوں اور انڈر پاسز میں بھی موجود ہے۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے مطابق ضلع بھر سے نکاسیٔ آب کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔
صادق آباد: چھت گرنے، کرنٹ لگنے سے 7 افراد زخمی
ادھر رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے حق ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ صادق آباد کے علاقے لیاقت پور میں بجلی کے تار درخت پر گر گئے، جس سے کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔