News
نیپرا نے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کےالیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کو مئی، جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کےلیے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کےلیے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی میں 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نے کےالیکٹرک کےلیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے مئی کا اضافہ اکتوبر میں اور جون کا اضافہ نومبر میں وصول کرے گا۔