News
بنگلادیش جیسے واقعات طے شدہ ہوتے ہیں: ڈاکٹر قادر مگسی
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش جیسے واقعات حادثاتی نہیں ہوتے، یہ عالمی طاقتوں کی مرضی اور منشا پر طے شدہ ہوتے ہیں۔
سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بنگلادیش جیسی صورتحال کبھی بھی عوام کے حق میں نہیں ہوسکتی، پاکستانی حکومت نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔
اُنہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، بجلی، گیس کے بل اور مہنگائی عذاب بن کر عوام کے گلے پڑ چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ معیشت کا بوجھ عوام پر مہنگائی کے ذریعے مسلط کرنے سے ملک صحیح سمت پر نہیں چل سکے گا۔