News

ملائشیا کے مسافر کے موبائل سے 47 ویزے برآمد

جنگ فوٹو
 جنگ فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا جانے والے مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ملزم علیان زمان وزٹ ویزے پر ملائشیا جا رہا تھا، جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائشیا سے یو کے جانے کی کوشش کرنی تھی۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق ملزم کا تعلق اٹک سے ہے، اس نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنے تھے، جبکہ ملزم ایجنٹ کو ابتک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا۔

حکام کے مطابق مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاونٹس کے ذریعے بھیجی گئی، ملزم کے قبضے سے کمبوڈیا کا ویزا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے موبائل سے 47 سے زائد سائپرس کے ویزے بھی برآمد کر لیے گئے۔

مذکورہ ویزے پاکستان اور بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔

ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جسے مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button