News

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اہلخانہ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اہلخانہ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ سی پی او راولپنڈی نے محمد اکرم کی بازیابی کےلیے 14 روز کی مہلت مانگ لی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صبح 25 افراد مختلف اداروں کے یونیفارم میں گھر میں داخل ہوئے اور اڈیالہ جیل کے اندر سرکاری رہائش گاہ کی تلاشی لی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کافی سنگین الزام لگا رہے ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ محمداکرم کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، مسنگ ایشو کافی الارمنگ ہو چکا ہے، پتہ چلتا ہے کہ بندہ یہاں مسنگ ہے، لیکن افغانستان بیٹھا ہوا ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے محمد اکرم کی بازیابی کےلیے 14 روز کی مہلت مانگ لی۔ 

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button