News

بیرون ملک مقیم پاکستانی پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پینشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں، وزارت خزانہ

بیرون ملک مقیم پاکستانی پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پینشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے پینشن رولز کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پینشنرز کو فارن ایکسچینج میں پینشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں۔

آفس میمورنڈم میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین فارن کرنسی میں پینشن کے خواہاں ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ صورتحال حکومت کو پینشن ادائیگی غیر ملکی کرنسی میں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ صرف 1959 سے پہلے تعینات ملازمین فارن ایکسچینج میں پینشن لینے کے مجاز ہیں، 2 جنوری1959 کے بعد بھرتی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button