News
وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
وزیراعظم شہباز شریف جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی۔
فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی تھے۔