News

کراچی، کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 20 سال کا عبدالباسط جاں بحق ہوگیا۔ 

عوام نے واقعے میں ملوث دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، تشدد کرکے پولیس کے حوالے کیا، تاہم ایک ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

اہل خانہ کے مطابق عبد الباسط چپلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا، عبدالباسط نے ڈاکوؤں کو پیسے، موبائل فون دے دیے پھر بھی اس کو گولی مار دی، جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ عبدالباسط کے قتل میں ملوث نہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

 پولیس کا موقف ہے کہ عینی شاہدین نےشناخت کیا ہے کہ زخمی ڈاکو ہی نوجوان کو گولی مار کر فرار ہوئے تھے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button