News

بشریٰ بی بی کا سزا معطلی درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی درخواست کی جلد سماعت کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سزا کے خلاف اپیلیں اس عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، سزا کے خلاف اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا کے خلاف اپیلیں اسی ہفتے سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں وکلاء سلمان صفدر اور خالد یوسف پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 11 مارچ سے سزا معطلی کی درخواست زیر التوا ہے، 29 مارچ کو فیصلہ سنانا تھا لیکن خاور مانیکا نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، بشریٰ بی بی کو حق دفاع بھی نہیں ملا، بے گناہ قیدی ہیں، اسی ہفتے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت مقرر کی جائے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر 7 جون کو دلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کر لی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا۔

عدالت نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کر دیا ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button