News

ای سی سی کا اجلاس، سولر پینل بنانے کی پالیسی کی منظوری کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پاسکو کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ اور نادرا کے لیے 33 کروڑ 20 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

آڈٹ مینجمنٹ کے لیے 9 کروڑ 69 لاکھ سے زائد گرانٹ اور سولر پینل بنانے کی پالیسی کی منظوری کا امکان ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کی برآمد کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

آزاد کشمیر کو بجلی سپلائی پر سیلز ٹیکس سے متعلق معاملہ زیرِ بحث آئے گا، او جی ڈی سی ایل اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے درمیان 82 ارب روپے رول کرنے کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں گرین ٹورازم منصوبے پر غور کیا جائے گا جبکہ وزارت دفاع، کے پی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان اور ایف سی کے لیے تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button