News
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے آپریشن
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔
خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم اور منڈی بہاءالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی پڑتال شروع کردی گئی۔
شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر عبداللّٰہ نیر نے بسوں پر چھاپے مارے، راولپنڈی، سرگودھا اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی چھاپے مارے۔
ضلعی حکام نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور سواریوں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید کے بعد واپس آنے والوں سے زائد کرایے کی وصولی روکی جائے، ڈپٹی کمشنرز ٹرانسوپرٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔