News

عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی تھا، رؤف حسن

عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی تھا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی تھا، پارٹی میں مختلف آراء ہوتی ہیں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی میں رہنما اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ دو سال میں پی ٹی آئی کو نہیں توڑا جا سکا، پارٹی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی کے خلاف لانچ کیا گیا ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو انگیج نہ کیا جائے، مشکل وقت میں جو لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں وہ بھگوڑے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ اگر میرے بھائی کو ریلیف ملا ہے تو وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button