News
سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان گلزار ہجری میں غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔