News
مچ، نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے گیس پائپ لائن اڑادی
بلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے 12 انچ قطر گیس پائپ لائن اڑا دی۔
دھماکے کے باعث کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔