News

تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا، امید ہے ریلیف ملے گا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عدت سے متعلق کیس بنایا گیا ہے، یہ پولیٹیکل وکٹمائیزیشن ہے، ہمیں امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا۔

نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن ہے 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مرکزی اپیلوں پر مفصل بحث ہوئی ہے، آج عدت کیس میں مرکزی اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے، سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پریشرائز کرنے کے لیے یہ کیس بنایا گیا، ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا، اس کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدالت کے سامنے شریعت کورٹ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ماضی میں دیے گئے فیصلے رکھے، یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button