News

بجلی 200 یونٹ مفت دینا ممکن نہیں، وزیر توانائی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ  200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں، ساتھ ہی جنوری 2025 میں بجلی سستی ہونے کی نوید بھی سنادی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تھر کول سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

پروگرام میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو یاد دلایا گیا کہ حکمراں جماعت کی نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکشن مہم میں وعدہ کیا تھا کہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔

اس پر اویس لغاری نے کہا کہ اگر200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button