News

کراچی سے بارش کا سبب ہوا کا کم دباؤ عمان چلا گیا، حبس برقرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حبس برقرار ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بحال نہیں ہو سکی ہیں۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور عمان کی جانب بڑھا ہے۔

چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، گرمی کے باعث مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ آج شام سے شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی، آئندہ 3 سے 4 روز شہر کا موسم بہتر رہے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سمندری بادلوں کے باعث صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا، اس دوران درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجۂ حرارت کی شدت زائد محسوس ہو گی، تاہم ہواؤں کے باعث حبس نہیں ہو گا۔

20 جولائی کے بعد تیز بارشوں کے اسپیل اثر انداز ہونگے

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 جولائی کے بعد تیز بارشوں کے اسپیل کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ادھر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغرب کی سمت سے ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button