News

ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹیکس کلچر وقت کی اہم ضرورت ہے: ناصر بوسال

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹیکس کلچر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ناصر بوسال نے پیرس کے نواحی علاقے میں ظفر اقبال تارڑ اور ناصر عباس تارڑ کی طرف سے اپنے عزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم منڈی بہاؤالدین کی تعمیر وترقی کے لیے حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتے ہیں۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں دیکھ رہے ہیں، قدم قدم پر ٹیکس لگا ہوا، جو ہر کوئی ادا کر رہا ہم کو بھی وطن عزیز کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے ٹیکس دینے کا مائنڈ بنانا ہو گا۔

ناصر بوسال نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کم نہیں ہوسکتی اور ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ ان کی دیکھ بھال پر بھی توجہ دینا ہو گی۔

واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین ضلع سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال جو آج کل یورپ کے دورے پر ہیں، اس لیے وہاں ہر روز ان کے اعزاز میں ان کے حلقے کے لوگ ظہرانے اور ناشتے کا اہتمام کرتے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button