News
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 19 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔