News

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں گورنر، وزیرِ اعلیٰ، وفاقی وزراء، وفاقی اور صوبائی حکام شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف، گورنر، وزیرِ اعلیٰ اور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ کوئٹہ کے موقع پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دورے کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ اور زرغون روڈ پر سیکیورٹی کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی آمد پر ایئر پورٹ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button