News

پیپلز پارٹی اور حکومت میں بجٹ منظوری کیلئے رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت میں بجٹ منظوری کے لیے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے سلیم مانڈوی والا کو عید سے قبل دو سے زیادہ بار اعتماد میں لیا، وزیر خزانہ پُرامید ہیں کہ پیپلز پارٹی بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے۔

ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈ سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا جائے گا اور کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت پر بات کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے، بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پر بھی تحفظات رکھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button